سندھ میں ڈبل سواری کی استثنائی صورت ختم
محکمہ داخلہ سندھ نے آج سے کراچی سمیت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پرمکمل پابندی عائد کردی ہےاور اس کا اطلاق بچوں، خواتین و بزرگ ، صحافیوں اور سیکیورٹی اداروں پر بھی ہوگا ۔
محکمہ داخلہ سندھ نے آج سے کراچی سمیت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پرمکمل پابندی عائد کردی ہےاور اس کا اطلاق بچوں، خواتین و بزرگ ، صحافیوں اور سیکیورٹی اداروں پر بھی ہوگا ۔
جی این این نيوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں خواتین، بچوں، بزرگ شہریوں اور صحافیوں کےلئے ڈبل سواری پر تمام رعایت اور استثنائی صورت کو ختم کردیا گیا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس پر سختی سے عملدرآمد کرائیں۔
حکم نامے کا اطلاق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر بھی ہو گا۔ حکم نامہ جاری ہوتے ہی پولیس نے اپنے اہلکاروں کے لئے سرکاری سواری کا انتظام کرلیا ہے ۔ ڈبل سواری پر پابندی برقراررہنے تک پولیس کے لئے شٹل سروس جاری رہےگی۔
aXA6IDE4LjExNy44MS4yNDAg ejasoft island