پاکستان: صدر مملکت اور علماء کے اجلاس میں مساجد میں نماز تراویح کی ادائیگی پر اتفاق
پاکستان کے صدر مملکت اور علمائے کرام کے اجلاس میں مساجد کے احاطے میں نماز تراویح کی ادائیگی پر اتفاق ہوگیا ہے۔
پاکستان کے صدر مملکت اور علمائے کرام کے اجلاس میں مساجد کے احاطے میں نماز تراویح کی ادائیگی پر اتفاق ہوگیا ہے۔
رمضان المبارک میں احتیاطی تدابیر سے متعلق 20 نکاتی تجاویز پیش کی گئی ہیں، مدارس اور مساجد میں قالین اور دریاں نہیں بچھائی جائیں گی، کلورین سے صاف کیے گئے فرش پر نماز ہو گی، 50 سال سے زائد عمر کے افراد، بچے ، زکام ، کھانسی کے مریضوں کا مساجد میں داخلہ ممنوع ہوگا، صف بندی کے دوران نمازیوں میں 6 فٹ کا فاصلہ رکھا جائے گا، مساجد میں سحری اور افطاری کا اہتمام نہیں ہوگا، رمضان میں احتیاطی تدابیر پر عمل نہ ہونے پر حکومت فیصلے پر نظر ثانی کرے گی ۔
جيو نيوز کے مطابق صدر مملکت نے ویڈیو لنک کے ذریعے ملک بھرسے مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام کے ساتھ اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں سے جید علماء، مشائخ اور مذہبی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور صوبائی گورنرز نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں پیر امین الحسنات، علامہ راجہ ناصر عباس، پیر چراغ الدین شاہ، علامہ عارف واحدی، مفتی گلزار نعیمی، علامہ امین شہیدی، ڈاکٹر ساجد الرحمان اور پیر نقیب الرحمان سمیت دیگر علماء و مشائخ نے شرکت کی۔