کورونا وائرس: بنگلہ دیش میں لاک ڈاؤن کے دوران اجرت کے لئے مزدوروں کا احتجاج
عالمی وبا کورونا کے چلتے بنگلہ دیش میں لاک ڈاؤن کے دوران اجرت کے لئے مزدوروں نے احتجاج شروع کر دیا ہے۔
عالمی وبا کورونا کے چلتے بنگلہ دیش میں لاک ڈاؤن کے دوران اجرت کے لئے مزدوروں نے احتجاج شروع کر دیا ہے۔
ڈان نیو کے مطابق بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ میں گارمنٹ فیکٹریوں میں کام کرنے والے ہزاروں مزدوروں نے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران کام اور اجرت دینے کے لئے احتجاج کیا ہے۔
خب رایجنسی رائٹرز کے مطابق بنگلہ دیش دنیا میں گارمنٹس کے شعبے میں چین کے بعد دوسرے نمبر پر ہے لیکن کورونا وائرس کے باعث اس مد میں ہونے والی برآمدات میں کمی سے مالی سال میں 6 ارب ڈالر کے نقصان کا خدشہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے اندر موجود ریٹیلرز اور دنیا بھر سے دئے گئے آرڈرز کو کمپنیوں نے منسوخ کردیا ہے۔
خیال رہے کہ بنگلہ دیش میں کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد 2 ہزار 144 ہے جبکہ 84 متاثرین ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔