معروف ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ: خالی اسٹیڈیم میں ٹینس مقابلے منعقد کئے جائیں
ٹینس کی دنیا کی معروف ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کورونا کے خطرے کو دیکھتے ہوئے خالی اسٹیڈیم میں ٹینس ٹورنمنٹس منعقد کرنے کی وکالت کی ہے۔
ٹینس کی دنیا کی معروف ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کورونا کے خطرے کو دیکھتے ہوئے خالی اسٹیڈیم میں ٹینس ٹورنمنٹس منعقد کرنے کی وکالت کی ہے۔
منصف نیوز کے مطابق لاک ڈاون کی وجہ سے ہندوستان کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا تنہا ہی پریکٹس میں مصروف ہیں۔ ثانیہ نے کہا ہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹینس کی مشق کررہی ہیں۔
خیال رہے کہ ثانیہ مرزا عالمی نمبر ٹو اسپین کے رافیل ندال کے بعد دوسری بڑی ٹینس کھلاڑی ہیں جنہوں نے خالی اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے بغیر مقابلے منعقد کرنے کی سفارش کی ہے۔
ذرائع کے مطابق انڈیا ٹوڈے کے تازہ سیشن میں شرکت کرتے ہوئے ثانیہ نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں اپنی مشق کو جاری رکھے ہوئے ہوں اور دوبارہ ٹینس میں واپسی کے لئے کوشاں ہوں۔
ہندوستانی اسٹار ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے کے لئے پوری طرح تیار ہیں اور وہ اپنی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے پوری طرح محنت کررہی ہے۔
ثانیہ کا کہنا ہے کہ ٹوکیو اولمپکس کا التوا ان کے لئے سازگار نہیں ہے لیکن وہ اس میں شاندار مظاہرہ کے لئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ بغیر تماشائیوں کے ٹینس میچس رکھنے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں میری نظر میں ایسا کرنا ہی ٹینس کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔
aXA6IDE4LjExNi40Ny4xMTEg ejasoft island