دنیا بھر میں آب و ہوا بہتر ہونے کے ساتھ یوکرین کے دار الحکومت کیئف کی اس قدر خراب
عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کا نظام گویا کہ تھم سے گیا ہے فضا کو گرد آلود کرنے والی فیکٹریوں کی دھمک ماند بلکہ بالکل رک سی گئی ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں آب وہوا اب بہتر ہو رہی ہے مگر یوکرین میں اس کے بر عکس ہو رہا ہے۔
عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کا نظام گویا کہ تھم سے گیا ہے فضا کو گرد آلود کرنے والی فیکٹریوں کی دھمک ماند بلکہ بالکل رک سی گئی ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں آب وہوا اب بہتر ہو رہی ہے مگر یوکرین میں اس کے بر عکس ہو رہا ہے۔
بی بی سی کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیئف میں جنگل کی آگ سے اٹھنے والے تیز دھویں اور وہاں موجود بند چیرنوبل جوہری پلانٹ کے پاس لگنے والی آگ سے دھوئیں کی چادر پھیل گئی ہے جس کی وجہ سے کیئف دنیا کی خراب ترین فضائی آلودگی والے شہروں میں شامل ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فضائی آلودگی پر نظر رکھنے والے سوئٹزرلینڈ کے ادارے آئی کیو ایئر رپورٹس نے کہا ہے کہ کیئف کی آلودگی اب چین کے مختلف شہروں کی آلودگی کے برابر ہے۔
یوکرین کی وزارت صحت کے مطابق ریڈیشن کی سطح معمول پر ہے اور چیرنوبل کو فوری طور پر کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔
لیکن کورونا وائرس کی وبا کے باعث دنیا بھر میں معاشی سرگرمیاں بند ہونے کے سبب بہت سے شہروں کی آب و ہوا صاف اور بہتر ہوئی ہے۔ پھر آخر کیئف کی آب و ہوا اس قدر خراب کیوں نظر آ رہی ہے۔
خیال رہے کہ کیئف کے قریب چیرنوبل کے علاقے میں فائر فائٹرز جنگل کی آگ بجھانے کے کام پر لگے ہیں جبکہ جمعرات کو تیز ہوا کی وجہ سے نئے مقامات پر آگ لگ گئی ہے۔ لیکن ایمرجنسی سروسز کا کہنا ہے کہ آگ ابھی تک چیرنوبل پاور سٹیشن کے علاقے میں نہیں پھیلی ہے۔
پلانٹ کو 30 کلو میٹر کے رقبے تک محفوظ بنایا گیا تھا اور یہ کام سنہ 1986 میں حادثے کے بعد ریڈیو ایکٹو ہاٹ سپاٹ کو محدود کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔
aXA6IDE4LjIxOC4xNzIuMjQ5IA== ejasoft island