پاکستان: فضائی آپریشن کی لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع کا اعلان
عالمی وبا کورونا کو روکنے کے لئے دنیا کی حکومتیں بہت سے اقدامات کر رہی ہیں اور انہی میں سے ایک بہت بڑا اقدام لاک ڈاؤن کا فیصلہ بھی ہے۔
عالمی وبا کورونا کو روکنے کے لئے دنیا کی حکومتیں بہت سے اقدامات کر رہی ہیں اور انہی میں سے ایک بہت بڑا اقدام لاک ڈاؤن کا فیصلہ بھی ہے۔
ڈان نیو کے مطابق کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک مرتبہ پھر بین الاقوامی اور علاقائی فضائی آپریشن کی بندش میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے اور 30 اپریل تک تمام فضائی آپریشن بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے بین الاقوامی اور علاقائی فضائی آپریشن کی بندش میں توسیع کردی ہے اور اب 30 اپریل رات 11 بج کر 59 منٹ تک فلائٹس بند رہیں گی۔
یاد رہے کہ خصوصی اجازت کی حامل ریلیف پروازوں اور کارگو جہازوں کو چلانے کی اجازت ہوگی اور ناٹم سے متعلق تمام ملکی اور غیر ملکی ایئرلائنز کو آگاہ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سول ایوی ایشن نے 25 مارچ کو ہی کورونا وائرس کے پیش نظر اندرون اور بیرون ملک کی فلائٹ آپریشن کو عارضی طور پر معطل کردیا ہے۔
aXA6IDMuMTM4LjE3NC4xNzQg ejasoft island