کورونا وائرس: چین کے شہر ووہان میں مزید 1290 اموات کی تصدیق
ذرائع کے مطابق چین کے اس اعتراف کے بعد کورونا وائرس سے ووہان میں مرنے والوں کی تعداد 2579 اور ملک بھر میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4632 ہو گئی ہے۔
چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس سے ہونے والی مزید 1290 لوگوں کی مرنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ بصیرت آن لائن نیوز کے مطابق چین نے اعتراف کیا ہے کہ ووہان میں مزید 1290 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں اور انہیں اس سے پہلے مرنے والوں کی تعداد میں شمار نہیں کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چین کے اس اعتراف کے بعد کورونا وائرس سے ووہان میں مرنے والوں کی تعداد 2579 اور ملک بھر میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4632 ہو گئی ہے۔
چین کے دفترِ خارجہ کے ترجمان نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران جاری کردہ اعداد وشمار میں بعض نقائص تھے جن پر نظر ثانی کرنے کے بعد نئے اعداد وشمار جاری کئے گئے ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ووہان میں ہلاکتوں کی نئی تعداد سامنے آنے کے بعد بیجنگ نے دعوی کیا ہے کہ اس نے ہلاکتوں کی تعداد چھپانے کی کوشش نہیں کی ہے۔
دنیا کے دیگر ممالک میں کورونا وائرس کے سبب ہونے والی ہلاکتوں میں سامنے آنے والے اضافہ کے بعد اس خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ چین کورونا وائرس کے سبب ہونے والی ہلاکتوں کے بارے میں شفاف نہیں ہے۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی بدھ کے روز چین میں ہلاکتوں کے اعداد وشمار پر خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا کوئی چین میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد پر یقین کرے گا؟
چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان زاؤ لیجیان کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران جاری کردہ اعداد وشمار میں غلطیاں ہوں۔ تاہم چین کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ تاریخ، عوام اور ورثا کے لئے ہلاکتوں کی صحیح تعداد بتائے۔
aXA6IDMuMTM1LjE5MC4xMDEg ejasoft island