دنیا میں ہیکرز کورونا وائرس کو فائدہ اٹھانے کے لئے کررہے ہیں استعمال
دنیا بھر میں ہیکرز کی جانب سے نئے نوول کورونا وائرس کی وبا کو فائدہ اٹھانے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے ان کی روک تھام کے لیے اقدامات بھی کیے جارہے ہیں۔
دنیا بھر میں ہیکرز کی جانب سے نئے نوول کورونا وائرس کی وبا کو فائدہ اٹھانے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے ان کی روک تھام کے لیے اقدامات بھی کیے جارہے ہیں۔
اب گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اس نے گزشتہ ہفتے کے دوران اس وبا سے متعلق ایک کروڑ 80 لاکھ مشتبہ ای میلز جی میل پر روزانہ بلاک کی ہیں۔
گوگل نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ ان ای میلز میں میل وئیر یا نقصان دہ لنکس موجود تھے اور یہ کووڈ 19 سے متعلق 24 کروڑ اسپام ای میلز سے الگ ہیں، جن کو یہ کمپنی روزانہ دیکھ رہی ہے۔
بلاگ میں بتایا گیا کہ ان میں کچھ ای میلز میں ڈر اور مالی مراعات کا لالچ دیا جاتا ہے، تاکہ صارف کو فوری رد عمل ظاہر کرنے پر مجبور کیا جاسکے۔
کچھ ای میلز میں ایسا تاثر دیا جاتا ہے کہ وہ کسی حکومتی یا بین الاقوامی ادارے جیسے عالمی ادارہ صحت کی ہیں، تاکہ صارف عطیات ان فراڈ ہیکرز کو دے یا میل وئیر انسٹال کرلے۔
کچھ ای میلز میں چھوٹے کاروباری اداروں کو اقتصادی پیکجز کے ذریعے ٹھگنے کی کوشش کی جاتی ہے اور دیگر ہیکرز گھر سے کام کرنے والے افراد کی ذاتی تفصیلات چوری کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
aXA6IDMuMTI5LjEzLjIwMSA=
ejasoft island