انٹرٹینمنٹ
پاکستان میں کورونا سے مجموعی ہلاکتیں 159اور کیسز 7993 ہوگئے
پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 14 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں
پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 14 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 159 ہوگئی ہے، جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 7993 تک پہنچ گئی ہے۔
جيو نيوز کے مطابق ملک میں ہونے والی 159 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ 60 ہلاکتیں خیبرپختونخواہ میں ہوئی ہیں، جب کہ سندھ میں 48، پنجاب 41، بلوچستان 5 ، گلگت 3 اور اسلام آباد میں 2 ہلاکت ہوچکی ہے۔
آج بروز اتوار ملک میں اب تک کورونا کے مزید 252 کیسز اور 14 ہلاکتیں رپورٹ ہو چکی ہیں۔
aXA6IDMuMTM4LjE3OS4xMTkg ejasoft island