وزیر اعلیٰ بزدار کا بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے سکیورٹی کے بغیر شاہراہ ایوان تجارت،شاہراہ قائد اعظم، شادمان اور دیگر علاقوں میں حکومتی اقدامات پر عملدر آمدکی صورتحال کا مشاہدہ کیا۔ بعض ناکوں پر گاڑی روکی اور اہلکاروں کو مستعدی سے فرائض کی انجام دہی پر شاباش دی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صبح سویرے بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور جزوی لاک ڈاؤن کا جائزہ لیا۔
92 نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے سکیورٹی کے بغیر شاہراہ ایوان تجارت،شاہراہ قائد اعظم، شادمان اور دیگر علاقوں میں حکومتی اقدامات پر عملدر آمدکی صورتحال کا مشاہدہ کیا۔ بعض ناکوں پر گاڑی روکی اور اہلکاروں کو مستعدی سے فرائض کی انجام دہی پر شاباش دی۔
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے مارکیٹوں اوربازاروں کی بندش کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر عملدر آمد کے حوالے سے تاجر برادری کو خراج تحسین پیش کیا۔
عثمان بزدار نے کہا کہ تاجر برادری نے مشکل کی گھڑی میں حکومت کے فیصلے پر عملدرآمد کر کے قومی ذمہ داری نبھائی ہے۔ سڑکوں، مارکٹیوں اور بازاروں میں موجود قانون نافذ کرنے والے اہلکار اپنے فرائض جانفشانی سے انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میری لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ کورونا سے محفوظ رہنے کےلئے گھروں میں رہیں۔ شہری بلاضرورت گھروں سے باہرنہ نکلیں۔ مزید کہا کہ میرا ہر لمحہ اپنے عوام کو کورونا وباء سے بچانے کےلئے وقف ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بعض سڑکوں پر زیادہ ٹریفک ہونے پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔