سوسائٹی
پاکستان: کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 96 اور مجموعی کیسز ہوئے 5716
پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 96 ہوگئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 5716 تک پہنچ گئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 96 ہوگئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 5716 تک پہنچ گئی ہے۔
ملک میں ہونے والی 96 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں 35، سندھ میں 31 اور پنجاب میں 24 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ بلوچستان میں 2، گلگت میں 3 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق آج ملک میں اب تک کورونا کے مزید 173 کیسز سامنے آئے ہیں۔
آج ابھی تک پنجاب سے 170 اور آزاد کشمیر سے 3 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
aXA6IDMuMTUuMjA5LjU3IA==
ejasoft island