پاکستان: 17 اپریل سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کا آغاز
یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کا آغاز 17 اپریل سے ہوگا جس کے تحت 19 چیزوں پر سبسڈی دی جائے گی جبکہ سیل کا ہدف 30 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کا آغاز 17 اپریل سے ہوگا جس کے تحت 19 چیزوں پر سبسڈی دی جائے گی جبکہ سیل کا ہدف 30 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔
اے آر واى نيوز کے مطابق عوامی ریلیف کے لئے یوٹیلیٹی اسٹورز پر ڈھائی ارب کا رمضان ریلیف پیکج 17اپریل سے شروع ہوگا، رمضان ریلیف پیکج کے تحت 19 چیزوں پر سبسڈی دی جائے گی جبکہ پیکج کے تحت 4 روپے سے 50 روپے تک فی کلو سبسڈی ہوگی۔
ریلیف پیکج کے تحت آٹے پر 4 روپے،چینی پر 15 روپے فی کلو، تیل اور گھی پر 30 روپے فی کلو، دال چنا 10روپے، دال مونگ پر 15روپے فی کلو سبسڈی ہوگی۔
رمضان ریلیف پیکج میں چائے پر 50روپے فی کلو، دودھ پر 20روپے اور مصالحہ جات پر 10 فیصد سبسڈی دی جائے گی جبکہ ریلیف پیکج کے تحت سیل کا ہدف 30 ارب روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے وزیر اعظم عمران خان نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے لئے سبسڈی کو ڈیڑھ ارب سے بڑھا کر ڈھائی ارب کرنے اور ریلیف پیکیج کو عید الفطر تک لے جانے کا فیصلہ کیا تھا۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر یوٹیلیٹی اسٹورز کے ریلیف پیکج کو 7ارب تک لے جایا جاسکتا ہے، ماہ رمضان سے پہلے یوٹیلیٹی اسٹورز 19 چیزوں کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی، ضروری اشیا کی دستیابی کے لئے ٹاسک فورس بنائی جارہی ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ 1200 ارب ریلیف پیکج میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے لئے 50ارب رکھے گئے ہیں اور وزیر اعظم کے ریلیف پیکج سے بھی 10ارب روپے یوٹیلیٹی اسٹورز کو جاری ہوچکے ہیں۔
aXA6IDEzLjU4LjI0Ny4yMzEg ejasoft island