عالمی پاسپورٹ انڈیکس میں پاکستان 104 نمبر پر
عالمی پاسپورٹ انڈیکس میں 104 نمبر پر ہے لیکن 104 پر ہونے کے باوجود پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز کو کئی ممالک نے ویزا فری انٹری کی سہولت دے رکھی ہے۔
عالمی پاسپورٹ انڈیکس میں 104 نمبر پر ہے لیکن 104 پر ہونے کے باوجود پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز کو کئی ممالک نے ویزا فری انٹری کی سہولت دے رکھی ہے۔
اردو پوائنٹ کی تفصیلات کے مطابق سال 2020 کے لئے دنیا بھر کے پاسپورٹس کی رینکنگ جاری کی گئی ہے۔ پاسپورٹ کی رینکنگ میں پاکستان کے پاسپورٹ کا نمبر 104 ہے اور اس فہرست میں پاکستان صرف شام، عراق اور افغانستان ہی سے بہتر ہے۔
تاہم اتنی کم رینکنگ ہونے کے باوجود دنیا کے قریبا 30 ممالک ایسے ہیں جنہوں نے پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز کو یہ سہولت دے رکھی ہے کہ وہ بنا ویزا کے ہی ان ممالک میں داخل ہو سکتے ہیں۔ جو ممالک پاکستانیوں کو بنا ویزے کے انٹری کی اجازت دیتے ہیں ان میں خلیجی ملک قطر، کمبوڈیا، نیپال، مالدیپ، مشرقی تیمور، ڈومینیکن ریپبلک، ہیٹی، سینٹ وینسینٹ و گریناڈائنز، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو، مونٹسیراٹ، مائکرونیشیا، روانڈا، سینیگال، سیرالیون، صومالیہ، تنزانیہ، ٹوگو، یوگنڈا، مڈگاسکر، موریتانیہ، موزمبیق، کینیا، گنی بساؤ، یونین آف دی کوموروز، کیپ ویردی، وانواتو، تووالو، سامووا، جمہوریہ پلاؤ، نیووے، جزائر کک شامل ہیں۔
دوسری جانب سال 2020 میں دنیا بھر کے ممالک کے پاسپورٹس میں سب سے مضبوط اور قابل قدر پاسپورٹ جاپان کا قرار دیا گیا ہے۔ جاپان کے بعد سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے۔ یاد رہے کہ سنگاپور کے شہریوں کو 190 ممالک میں ویزا فری داخلے یا ایئر پورٹ پر ویزے کی فراہمی کی جاتی ہے۔
جنوبی کوریا اور جرمنی کے پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو 189 ممالک میں ویزے کی خصوصی اہمیت حاصل ہے اور یہ دونوں ممالک تیسری پوزیشن پر مشترکہ طور پر موجود ہیں۔
aXA6IDMuMTQyLjI1NS41IA== ejasoft island