پاکستان: سندھ کے ریسٹورنٹ اور شاپنگ مال کو 15 دن کے لئے بند کرنے کا فیصلہ
حکومت سندھ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر ریسٹورنٹ اور شاپنگ مال کو 15 دن کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
حکومت سندھ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر ریسٹورنٹ اور شاپنگ مال کو 15 دن کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیں اس کے پھیلاؤ کو روکنا ہوگا، کیوں کہ اگر یہ وائرس پھیل گیا تو اسپتال کم پڑجائیں گے۔
جیو نیوز کے مطابق حکومت سندھ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اہم فیصلے کرلئے ہیں جس کے بعد ساحل سمندر اور پبلک پارکس کو بھی 15 روز کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
شہر میں ریسٹورنٹ اور شاپنگ مال بھی 15 دن کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم سبزی اور راشن کی دکانیں کھلی رہیں گی اور فیصلوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق سرکاری دفاتر جمعرات سے بند کردیئے جائیں گے جس کا نوٹیفکیشن چیف سیکرٹری جاری کریں گے۔
اس کے ساتھ ساتھ سندھ میں انٹرسٹی بس سروس پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے جس کا اطلاق بھی جمعرات سے ہوگا۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے 3 ارب روپے کا فنڈز قائم کیا گیا ہے جس میں وزیر اعلیٰ اور کابینہ ارکان نے اپنی تنخواہیں جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
aXA6IDMuMTQ1LjIwNS4xOCA= ejasoft island