پاکستان: چھ ارب ڈالر قرض کی تیسری قسط کیلئے مذاکرات
پاکستانی مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ چھ ارب ڈالر کے قرض کی تیسری قسط کے لیے مذاکرات شروع ہو گئے ہیں
پاکستانی مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ چھ ارب ڈالر کے قرض کی تیسری قسط کے لیے مذاکرات شروع ہو گئے ہیں ، معیشت کی بہتری کے لیے آئی ایم ایف سے تعاون حاصل ہو رہا ہے۔ پوری دنیا سے پاکستان میں سرمایہ کاری ہو رہی ہے، عالمی مانیٹری فنڈ کے ساتھ مل کر احساس پروگرام کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے ۔
دنيا نيوز کے مطابق مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ پاکستان میں ڈالر کی قدر میں استحکام آیا ہے، مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے کئی فیصلے کیے گئے ہیں ، اس سلسلے میں گندم درآمد کر رہے ہیں۔ صوبائی حکومتوں کو مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں اور منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے، سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ وقتی ہے، جلد کمی واقع ہو جائے گی۔ پاکستان میں معیشت بہتر ہو رہی ہے۔
انہوں نے مزيد کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے سے معاملات جلد طے پا جائیں گے، آئی ایم ایف 6 ارب ڈالر دے رہا ہے، وفد کو جولائی سے دسمبرکے دوران معاشی کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی۔