پاکستان: تاریخ کا جدید ترین اور چوتھی جنریشن والا پہلا جنگی جہاز تیار
لاہور: پاکستان نے اپنی تاریخ کا سب سے جدید ترین اور چوتھی جنریشن والا پہلا جنگی جہاز تیار کر لیا ہے، پاک فضائیہ نے جنگی جہاز "جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 " کی پہلی پرواز کا کامیاب تجربہ بھی کر لیا ہے، جہاز میں دو پائلٹس کی گنجائش ہے۔

اردوپوائنٹ کی تفصیلات کے مطابق فوجی ذرائع کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ پاکستان نے بالآخر چوتھی جنریشن والے جنگی جہاز کو تیار کر لیا ہے۔
پاکستان نے "جے ایف 17 تھنڈر کے بلاک 3" جہاز کو ناصرف مکمل کر لیا ہے، بلکہ اس کا کامیاب تجربہ بھی کر لیا ہے۔ پاکستان نے رواں سال کے آغاز میں اعلان کیا تھا کہ جنگی جہاز "جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3" کی تیاری رواں سال کے بیچ سے شروع کی جائے گی اور یہ بھی بتایا گیا تھا کہ جدید ترین ریڈار سے لیس "جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3" جہاز باقاعدہ طور پر مارچ 2020 تک آپریشنل کر دیا جائے گا۔
پاک فضائیہ نے "جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3" کی باقاعدہ تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ "جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 " نئے ریڈار کے ساتھ مارچ سال 2020 تک آپریشنل ہوجائےگا۔