پاکستان: ہم چین میں موجود پاکستانی شہریوں کو وطن واپس نہ لانے کے فیصلے پر قائم ہیں
پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات پر وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے ہم چین میں موجود پاکستانیوں کو واپس وطن نہ لانے کے فیصلے پر قائم ہیں۔

بی بی سی کی تفصیلات کے مطابق سنیچر کے روز ڈاکٹر ظفر مرزا نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین میں پاکستانیوں کا بہتر خیال رکھا جارہا ہے اور وائرس سے متاثر ہونے والے طلبہ کی صحت بھی بہتر ہورہی ہے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے چین میں موجود چار پاکستانی طلبہ میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ چار پاکستانی طلبہ جن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اب ان کی صحت میں بہتری آرہی ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی تشخیص ابتدائی مرحلے ہی میں ہوگئی تھی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ کے اجلاس میں اپوزیشن اراکین نے حکومتی فیصلے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے مسترد کر دیا تھا اور حکومت سے چین میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کا مطالبہ کیا تھا۔
aXA6IDE4LjE4OC42Ni4xMyA= ejasoft island