سیاست
پاکستان نے امریکہ طالبان معاہدے سے متعلق اعلان کا کیا خیر مقدم
پاکستان نے امریکہ طالبان معاہدے سے متعلق اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔
پاکستان نے امریکہ طالبان معاہدے سے متعلق اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔
پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے امریکہ اور طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات میں مسلسل تعاون کیا ہے۔
آغاز سے ہی پاکستان نے اس عمل میں سہولت فراہم کی ہے، اور اب تک کی پیش رفت میں تعاون کیا ہے۔
ترجمان نے یقین ظاہر کیا کہ امریکہ افغان معاہدے پر دستخطوں سے بین الافغان مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان رواں ماہ کی 29 تاریخ کو معاہدے پر دستخطوں کا منتظر ہے۔
aXA6IDE4LjIyMy4xOTUuOTcg ejasoft island