سیاست
پاکستانی نژاد خاتون امریکہ کے صدارتی مباحثے کے لئے موڈریٹر منتخب
پاکستانی نژاد امریکی صحافی آمنہ نواز نے امریکی صدارتی مباحثے کے لیے موڈریٹر منتخب ہو کر تاریخ رقم کردی
پاکستانی نژاد امریکی صحافی آمنہ نواز نے امریکی صدارتی مباحثے کے لیے موڈریٹر منتخب ہو کر تاریخ رقم کردی وہ یہ اعزاز پانے والی پہلی جنوبی ایشیائی امریکی صحافی ہیں۔
ڈان نيوز کے مطابق پی بی ایس نیوز ہاور سے وابستہ آمنہ نواز ریاست کیلیفورنیا کے شہر لان اینجلس کی لویولا میری ماؤنٹ یونیورسٹی میں 19 دسمبر کو ہونے والی ڈیموکریٹ پارٹی کے چھٹے پرائمری مباحثے کو ماڈریٹ کریں گی۔
پی بی ایس نیوز ہاور کے اینکر اور منیجنگ ایڈیٹر ووڈرف پینل کی سربراہی کریں گے جس میں ’پولیٹکو‘ کمپنی کے چیف پولیٹیکل نمائندے ٹم البرٹا اور پی بی ایس نیوز ہاور کے وائٹ ہاؤس نمائندے یمیچ الکنڈور بھی شامل ہوں گے۔