كاروبار
وزیر اعظم پاکستان کا بجلی اور گیس کی قیمتیں مزید نہ بڑھانے کا اعلان
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ جو بھی ہوجائے بجلی اور گیس کی قیمتیں مزید بڑھنے نہیں دیں گے، بلکہ انہیں کم کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ جو بھی ہوجائے بجلی اور گیس کی قیمتیں مزید بڑھنے نہیں دیں گے، بلکہ انہیں کم کریں گے۔
پشاور میں انڈر 21 گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کوئی فکر نہ کرے ،مشکل وقت سے گزر گئے ہیں، 2019 سب سے مشکل وقت تھا، اب اچھا وقت آئے گا، ہم مہنگائی پر قابو پاگئے ہیں۔
وزیراعظم نے اعلان کیا کہ آٹا اور چینی کے بحران میں جن لوگوں نے ذخیرہ اندوزی کرکے پیسہ کمایا، وعدہ کرتے ہیں کہ ہم انہیں نہیں چھوڑیں گے، رپورٹ آنے کے بعد اس معاملے میں ملوث تمام لوگوں کو سزا دیں گے۔
aXA6IDMuMTM4LjE3NC4xNzQg ejasoft island