وزیر اعظم عمران خان آج پشاور اور ضلع مہمند کا دورہ کریں گے
وزیر اعظم عمران خان آج پشاور اور ضلع مہمند کا دورہ کریں گے جہاں وہ انڈر 21 گیمز کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے اور احساس کفالت پروگرام کا افتتاح بھی کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان آج پشاور اور ضلع مہمند کا دورہ کریں گے جہاں وہ انڈر 21 گیمز کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے اور احساس کفالت پروگرام کا افتتاح بھی کریں گے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق آج وزیر اعظم خیبر پختون خوا میں احساس کفالت پروگرام کا افتتاح کریں گے، یہ پروگرام ابتدائی طور پر 4 اضلاع میں شروع کیا جائے گا اور آج لکی مروت، مہمند، ہری پور اور چار سدہ میں احساس کفالت پروگرام کا آغاز ہوگا اور اس پروگرام سے غریب اور متوسط طبقے کے خاندان مستفید ہوں گے۔
وزیر اعظم دورہ پشاور کے موقع پر انڈر 21 گیمز کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے، افتتاحی تقریب کے بعد وزیر اعظم ضلع مہمند جائیں گے جہاں وہ احساس کفالت پروگرام کے تحت کارڈ تقسیم کریں گے اور ایک جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔
کے پی کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیوم اسپورٹس کمپلیکس میں میگا اسپورٹس ایونٹ آج سے شروع ہو رہا ہے اور انڈر 21 گیمز کی ساری تیاریاں مکمل ہیں اور 35 اضلاع سے 7 ہزار سے زائد کھلاڑی اس ایونٹ میں شرکت کریں گے۔
aXA6IDE4LjIyNS4zMS43NyA= ejasoft island