سیاست
عمران خان 2 روزہ دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان ملائیشیا کے ہم منصب مہاتیر محمد کی دعوت پر 2 روزہ دورے پر کوالا لمپور پہنچ گئے۔
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان ملائیشیا کے ہم منصب مہاتیر محمد کی دعوت پر 2 روزہ دورے پر کوالا لمپور پہنچ گئے۔
ڈان نيوز کے مطابق کوالالمپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے بونگا رایا کمپلیکس پہنچنے پر ملائیشیا کے وزیر دفاع محمد سابو اور دیگر اعلیٰ حکام نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔
اس موقع پر ملائیشیا میں پاکستانی ہائی کمشنر امنہ بلوچ اور ہائی کمیشن کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔
عمران خان کے اس دورے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور سیکریٹری خارجہ سہیل محمود بھی ان کے ہمراہ ہیں۔