عمران خان كى طرف سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اعلیٰ سطح کے اجلاس کا اعلان
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر پیشگی حفاظتی اقدامات اور مربوط حکمت عملی اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر پیشگی حفاظتی اقدامات اور مربوط حکمت عملی اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
پاکستانی وزیر اعظم آفس کے مطابق بروقت حفاظتی اقدامات کی غیر موجودگی میں پاکستان کے اندر کورونا وائرس کے خطرہ کو خارج از امکان نہیں قرار دیا جا سکتا ہے۔
جيو نيوز کے مطابق وائرس کے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کی حکمت عملی اختیار کرنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اعلیٰ سطح کی میٹنگ بلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزاکی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں سیکریٹری خارجہ، سیکریٹری نیشنل ہیلتھ سروسز، سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری ہوا بازی، صوبائی سیکریٹریز برائے صحت، چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ (این ڈی ایم اے) سرجن جنرل پاکستان آرمی اور دیگر سینیئر افسران شریک ہوں گے۔