عمران خان نے برطانوی ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی کو بڑی خوشخبری قرار دیا
وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے حوالے سے برطانوی ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی کو بڑی خوشخبری قرار دیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے حوالے سے برطانوی ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی کو بڑی خوشخبری قرار دیا ہے۔
جيو نيوز کے مطابق پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو میں بتایاہے کہ پاکستان میں امن عامہ کی بہتر ہوتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر برطانیہ نے اپنے شہریوں کے لیے پاکستان کے حوالے سے ٹریول ایڈوائزری (سفری ہدایات) میں تبدیلی کردی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ نئی ٹریول ایڈوائزری میں برطانوی شہریوں کے لیے پاکستان کے شمالی علاقوں کا سفر محفوظ قرار دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ بلاشبہ یہ ایک بڑی خوشخبری ہے جس سے پاکستان میں سیاحت اور سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی۔