عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کے ما بين ملاقات
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈیووس میں ملاقات ہوئی ہے۔
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈیووس میں ملاقات ہوئی ہے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر انتہائی خوشگوار ماحول میں سائڈ لائن ملاقات ہوئی ہے۔
اس موقع پر میڈیا سے مشترکہ گفتگو کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے دوبارہ مل کر خوشی ہوئی، امریکی صدر کے ساتھ افغان امن کاروائی پر بھی بات ہوگی۔
انہوں نے مزيد کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے معاملے پر امریکہ اور پاکستان ایک صفحے پر ہیں۔
امریکی صدر نے اپنے تاثراتی گفتگو میں کہا کہ عمران خان میرے دوست ہیں، ان سے دوبارہ ملاقات پر خوشی ہوئی۔
انہوں نے مزيد کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان اچھے تعلقات ہیں، دونوں ممالک آج سے پہلے اتنے قریب کبھی نہ تھے۔