ایران اور سعودی عرب کے درمیان فوجی تصادم پاکستان کے لیے تباہ کن ہوگا
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان فوجی تصادم پاکستان کے لئے تباہ کن ہوگا اس لۓ اسلام آباد کوشش کر رہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خراب نہ ہوں۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان فوجی تصادم پاکستان کے لئے تباہ کن ہوگا اس لۓ اسلام آباد کوشش کر رہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خراب نہ ہوں۔
ڈان نیوز کے مطابق جرمن نشریاتی ادارے "ڈوئچے ویلے" کو انٹرویو کے دوران وزیر اعظم نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ درست ہے کہ ہم مشکل ہمسائیگی والے ماحول میں رہتے ہیں اور ہمیں اپنے اقدامات کو متوازن رکھنا ہے اس لئے ایران اور سعودی عرب کے درمیان فوجی تصادم پاکستان کے لئے تباہ کن ہوگا۔
وزیر اعظم نے مزید کہا ہے کہ ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خراب نہ ہوں، یہ ایک ایسا خطہ ہے جو ایک اور تنازع کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے۔
aXA6IDMuMTQ0LjE5My4yMzEg ejasoft island