پاکستان: 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ذریعہ بے روزگاری کا جن بوتل میں بند ہوگا
معاون خصوصی اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی اور اس کے ذریعہ ہم بے روزگاری کے جن کو بوتل میں بند کرکے ہی دم لیں گے اور کیپٹل سمارٹ سٹی سے متعلق ہمارے منصوبہ سے ایک لاکھ افراد کو روزگار ملے گا۔

اردو پوائنٹ کے مطابق ڈاکٹر فردوس نے آج یہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں اگلے 10 برسوں میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی اور اس کے لئے سہولیات فراہم کرنا وزیراعظم کا ویژن ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستانیوں سے یہ وعدہ کیا ہے کہ ہمیں پاکستان کا درخشاں اور روشن چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے اور ایک ایسا پاکستان بنانا ہے جہاں کاروبار کے مواقع موجود ہوں گے اور ملک کی تعمیر وترقی میں حصہ لینے والے ہمارے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے پرامن سرمایہ کاری کا ماحول فراہم کیا جائے گا۔