وزیراعظم پاکستان کا اگلے4 سالوں میں50 لاکھ گھربنانے کا اعلان
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اگلے4 سالوں میں50 لاکھ گھر بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہمیں آنے والے چار سالوں میں پچاس لاکھ گھر بنانے ہیں۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اگلے4 سالوں میں50 لاکھ گھر بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہمیں آنے والے چار سالوں میں پچاس لاکھ گھر بنانے ہیں۔
اردو پوائنٹ کے مطابق "ہنرمند پاکستان" پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پربنا ہے۔ ہم کو ایک عظیم قوم بننا ہے۔ قوموں کی زندگی میں برا وقت آتا ہے تاکہ ان کی اصلاح کی جاسکے۔
وزیر اعظم نے مزید کہا ہے کہ میں آپ کو روڈمیپ دیتا ہوں کہ ہمارا ملک کس طرف جارہا ہے؟ پاکستان استحکام کی جانب گامزن ہے۔ پاکستان اب مشکل وقت سے نکل رہا ہے۔
زندگی اونچ نیچ کا نام ہے۔ سکون تو صرف قبر میں ہے۔ قوموں کی زندگی میں برا وقت آتا ہے تاکہ اصلاح کی جائے۔ ہنسی خوشی زندگی بسر کرنا یہ صرف کہانیوں میں ہوتا ہے۔