سوسائٹی
عمران خان كى حکومت: دیہاڑی داروں کو لنگرخانوں سے کھانے کی سہولت دینے کا فیصلہ
پاکستانی حکومت نے دیہاڑی داروں کو لنگرخانوں سے کھانے کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستانی حکومت نے دیہاڑی داروں کو لنگرخانوں سے کھانے کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اردو پوائنٹ کے مطابق عمران خان كى حکومت میں معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اگر کسی دیہاڑی دار کو دیہاڑی نہیں ملتی تو وہ لنگرخانے سے اپنے بچوں کے لئے کھانا لے سکتا ہے۔
اس مقصد کے لئے ہر شہر میں لنگر خانے کھولیں جائیں گے اور کابینہ نے لنگر خانے اور پناہ گاہوں کے اس پروگرام کو سراہا ہے۔
انہوں نے پاکستانی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو دیتے ہوئے بیان میں بتایا ہے کہ کابینہ اجلاس میں کشمیر کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔
aXA6IDMuMTQ0LjEuMTU2IA== ejasoft island