عمران خان کی طرف سے وزیرخارجہ کو ایران، امریکہ اورسعودی عرب کے دورہ کی ہدایت
پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو ایران، سعودی عرب اور امریکہ کا دورہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو ایران، سعودی عرب اور امریکہ کا دورہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نے وزیر خارجہ کو مشرق وسطی کی حالیہ صورت حال میں کردار ادا کرنے کے لئے ایران، امریکہ اور سعودی کا دورہ کرنے کو کہا ہے ۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ان کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے کے قیام عمل میں کردار ادا کرنے کو تیار ہے ۔
وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ وزیرخارجہ اور آرمی چیف یہ پیغام دیں کہ پاکستان کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوٹئر پر عمران خان نے لکھا ہے کہ میں نے اپنے وزیرخارجہ کو ہدایات دی ہے کہ وہ ایران، سعودی عرب اور امریکہ جاکر ان ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملیں اور آرمی چیف متعلقہ فوجی قائدین سے روابط قائم کریں اور ان سب کو یہ واضح پیغام دیا جائے کہ پاکستان امن کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کو تو تیار ہے مگر وہ دوبارہ کسی بھی جنگ کا حصہ نہیں بن سکتا۔