وزیراعظم پاکستان: عثمان بزدار ہی وزیر اعلیٰ پنجاب رہیں گے
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کی صوبائی اور قومی اسمبلی کے ارکان کے سامنے واضح طور پر یہ کہا ہے کہ عثمان بزدار ہی پنجاب کے وزیراعلیٰ رہیں گے۔
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کی صوبائی اور قومی اسمبلی کے ارکان کے سامنے واضح طور پر یہ کہا ہے کہ عثمان بزدار ہی پنجاب کے وزیراعلیٰ رہیں گے۔
ایکسپریس نیوز کی تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران تحریک انصاف کی قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان نے شکایتوں کے انبار لگادیے تھے اور وہ اپنے اپنے حلقوں میں ترقیاتی کام نہ ہونے اور بیوروکریسی کے رویے کے خلاف پھٹ پڑے تھے۔
یاد رہے کہ اراکین اسمبلی نے ویلج کونسل کے انتخابات کرانے کے بارے میں بھی وزیر اعظم کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلقے میں لوگوں کے کام نہ ہونے کی وجہ سے پارٹی کو مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔
aXA6IDMuMTQ0LjEwNC4yOSA= ejasoft island