روس: غیر ملکی ذخائر میں چینی یوآن کے مقابلے ڈالر کی سرمایہ کاری میں اضافہ
روسی سنٹرل بینک نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ چینی یوآن کے حصص میں قدرے کمی آئی ہے اور سال 2019 کے دوسرے سہ ماہی میں بین الاقوامی ذخائر میں امریکی ڈالر کے حصص بڑھ گئے ہیں۔
روسی سنٹرل بینک نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ چینی یوآن کے حصص میں قدرے کمی آئی ہے اور سال 2019 کے دوسرے سہ ماہی میں بین الاقوامی ذخائر میں امریکی ڈالر کے حصص بڑھ گئے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق روس کے زرمبادلہ کے اثاثوں میں ڈالر کی فی صد شرح 30 جون 2019 میں 24.2 فیصد تک بڑھ گئی تھی جبکہ یہ شرح مارچ 2019 کے آخر میں 23.6 فیصد تھی۔
روسی مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ کے آخر میں چینی یوآن کے حصص 14.2 فیصد سے کم ہوکر جون کے آخر میں 13.2 فیصد رہ گئے تھے جبکہ یورو کے حصص 30.3٪ سے بڑھ کر 30.6٪ ہوگئے تھے۔
خیال رہے کہ اس سال روس نے زرمبادلہ کے ذخائر کی تفصیلی رپورٹ چھ ماہ کی تاخیر سے شائع کی ہے۔