سعودی عرب كى طرف سے پہلی بار ثقافتی اسکالر شپ دینے کا اعلان
مملکت سعودی عرب نے اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے طلبہ وطالبات کے لئے ثقافتی اسکالرشپ پروگرام کا اعلان کردیاہے۔
مملکت سعودی عرب نے اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے طلبہ وطالبات کے لئے ثقافتی اسکالرشپ پروگرام کا اعلان کردیاہے۔
عرب میڈیا کے مطابق مملکت سعودى عرب کی تاریخ میں پہلی بار طلبہ و طالبات ثقافتی اسکالرشپ کے تحت بیرون ممالک کی یونیورسٹیوں میں فن وثقافت کے شعبے میں خصوصی تعلیم حاصل کر سکیں گے۔
سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحال آل سعود نے تاریخی اقدام کرتے ہوئے طالب علموں کے لئے فن و ثقافت کے شعبے میں مہارت حاصل کرنے کے لئے نئی راہیں کھولی ہیں۔
اے آر وائی کے مطابق ثقافتی میدان میں بیرون ملک جانے کے لئے سعودی اسکالر شپس کئی دہائیوں سے بند كردی گئ تھیں تاہم اب طالب علم بیرون ملک اسکالرشپ پر جا کر آثار قدیمہ، ڈیزائننگ، میوزیم ، موسیقی ، تھیٹر ، فلم پروڈکشن، لٹریچر اور بصری فنون کی تعلیم حاصل کر سکیں گے۔
ياد رہے کہ اصلاحتی عمل کے تحت سعودی عرب میں سخت گیر پالیسیوں میں نرمی برتی جارہی ہے، اس ضمن میں خواتین کو ڈرائیوننگ کی اجازت اور سیاحت کے فروغ کے لئے آسانیاں فراہم کرنے کےساتھ ساتھ تھیٹر اور فن و ثقافت کے شعبوں میں خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔
aXA6IDMuMTQ0LjEzMS4xNDIg ejasoft island