شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک پاکستان کی میزبانی پر مشکور
شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک نے ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی کے نویں اجلاس کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک نے ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی کے نویں اجلاس کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی ماہرین کا نواں اجلاس راولپنڈی میں منعقد کیا گیا ہے۔
اجلاس کی میزبانی کے فرائض پاکستان نے سرانجام دیے جبکہ 8 ممالک کے مندوبین نے بطور مہمان شرکت کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں موجود شرکا نے مشترکہ تربیت اور فوجی مشقوں سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ شرکا نے اجلاس کےکامیاب انعقاد پر پاکستان کی میزبانی کاشکریہ اداکیا۔
aXA6IDMuMTQ1LjE2MS4yMjgg
ejasoft island