پاک-سری لنکا ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل بارش سے ہوا متاثر
پاکستان: راولپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے روک دیا گیاہے۔
پاکستان: راولپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے روک دیا گیاہے۔
جنگ نيوز کے مطابق مہمان ٹیم نے پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن 5 کھلاڑیوں کے نقصان کے ساتھ 202 رنوں کے ذریعہ اپنی پہلی نامکمل اننگ کا آغاز کیا اور پہلے سیشن میں 8 اوورز کے کھیل میں 22 رنز کے اضافے کے بعد ہی میچ کو بارش کی وجہ سے روکنا پڑا، جبکہ پہلے دن بھی خراب موسم اور کم روشنی کی وجہ سے68.1 اوورز کا ہی کھیل ہوسکا تھا۔
اس تاریخی موقع پر پی سی بی نے کھلاڑیوں کے لیے یادگاری کیپس تقسیم کیے ہیں اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں، اس میچ کی خاص بات یہ ہے کہ میزبان ٹیم کے تمام 11 کھلاڑی سری لنکا کےخلاف گھریلو میدان پر پہلا ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔