آرٹ
پاکستان کے صوبہ پشاور میں شاہ رخ خان کی چچازاد بہن کا انتقال
بولی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کی چچازاد بہن 54 سالہ نورجہاں طویل عرصے تک بیمار رہنے کے بعد انتقال کر گئیں۔
بولی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کی چچازاد بہن 54 سالہ نورجہاں طویل عرصے تک بیمار رہنے کے بعد انتقال کر گئیں۔
نورجہاں عرف ’منی‘ شاہ رخ خان کے چچا کی بیٹی تھیں اور دونوں کے درمیان تین سے چار بار ملاقات بھی ہوچکی تھی۔
ڈان نيوز کے مطابق نورجہاں 2018 میں اس وقت خبروں میں تھیں جب انہوں نے ڈان نیوز ویب سائٹ کو ایک انٹرویو کے دوران پشاور سے انتخابات لڑنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
نورجہاں نے ڈان نیوز سے بتایا تھا کہ شاہ رخ خان ان کے سگے کزن ہیں جو ان کے چچا تاج محمد کے بیٹے ہیں، شاہ رخ خان پشاور سے پڑھائی اور روزگار کے سلسلے میں متحدہ ہندوستان کے وقت دہلی منتقل ہوئے تھے اور اسی دوران برصغیر کی تقسیم ہوگئی تو وہ وہیں رہ گئیں۔