2 سال بعد فیس بک میں ہسٹری صاف کرنے کا بٹن آخرکار متعارف
فیس بک نے آخرکار لگ بھگ 2 سال بعد وہ فیچر متعارف کرادیا جس کا وعدہ اس نے 2018 میں اپنی سالانہ ڈویلپر کانفرنس کے دوران کیا تھا۔
فیس بک نے آخرکار لگ بھگ 2 سال بعد وہ فیچر متعارف کرادیا جس کا وعدہ اس نے 2018 میں اپنی سالانہ ڈویلپر کانفرنس کے دوران کیا تھا۔
یہ فیچر براﺅزنگ ہسٹری ڈیلیٹ کرنے کی سہولت صارفین کو فراہم کرنے کے لئے ہے، جسے یہ کمپنی اشتہارات کو پرسنلائز کرنے کے لیے استعمال کرتی ہے اور اب یہ آخرکار تمام صارفین کے لیے متعارف کرادیا گیا ہے۔
ڈان نيوز کے مطابق فیس بک کی جانب سے اسے آف فیس بک ایکٹیویٹی ٹول کا نام دیا گیا ہے جو تھرڈ پارٹی سائٹس کے ڈیٹا کی سمری (جسے ٹارگٹڈ اشتہارات کو دکھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے) اور ڈیٹا اڑانے کا آپشن دیتا ہے۔
آپ اسے فیس بک موبائل ایپ یا ڈیسک ٹاپ سائٹ کے سیٹنگز مینیو میں یور فیس بک انفارمیشن کے سیکشن میں دریافت کرسکتے ہیں جہاں یہ آف فیس بک ایکٹیویٹی کے نام سے ہوگا۔
اس پر کلک کرنے پر آپ کے سامنے ان تمام ویب سائٹ اور ایپس کی فہرست کھل کر آجائے گی جو فیس بک اس وقت ٹریک کرتا ہے جب آپ فیس بک کو استعمال نہیں کررہے ہوتے ہیں۔
درحقیقت اس فہرست کو دیکھ کر آپ دنگ رہ جائیں گے کہ آخر فیس بک کو آپ کی آن لائن سرگرمیوں کے بارے میں کس حد تک معلومات حاصل ہے۔