افغانستان میں طالبان کی جانب سے پولیس بیس پر کیےگئےحملے میں 11 اہلکار ہلاک
شمالی افغانستان میں طالبان کی جانب سے پولیس بیس پر کیےگئے حملے میں 11 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
شمالی افغانستان میں طالبان کی جانب سے پولیس بیس پر کیےگئے حملے میں 11 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
اے پی نیوز کے مطابق مقامی حکومت کے عہدیداروں نے یہ شک ظاہر کیا ہے کہ اس حملے میں ممکنہ طور پر طالبان کی مدد کسی نہ کسی پولیس اہلکار کے ذریعہ کی گئی ہے۔
جيو نيوز کے مطابق بغلان صوبے کی کونسل کے رکن مبوب اللہ غفاری نے کہا ہے کہ شدت پسندوں نے پہلے بیس کے قریب چیک پوسٹ کو عبور کیا اور پھر باآسانی بیس میں داخل ہوگئے، کیونکہ ان کے مددگار پولیس اہلکار نے ان کے لیے دروازے کھول دیے تھے۔
مقامی پولیس کے عہدیدار نے بھی نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر یہی تفصیلات بتائی ہیں۔
خيال رہے کہ افغانستان میں 18 سالہ جنگ کے دوران ایسے متعدد حملے ہو چکے ہیں جن میں حملہ آوروں کی مدد اندر کے ہی کسی شخص کے ذریعہ ہوتی رہی ہے۔
ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان حملوں میں اکثر امریکی اور نیٹو فورسز کے اہلکار نشانہ بنتے رہے ہیں، تاہم جب بھی ایسے حملے افغان سیکیورٹی فورسز پر ہوئے ہیں جانی نقصان زیادہ ہوا ہے۔