انٹرٹینمنٹ
افغانستان میں ایک مسافر بردار جہاز گر کر تباہ
افغانستان میں ایک مسافر بردار جہازگرکر تباہ ہوگیا ہے، جہاز میں درجنوں افراد سوار تھے۔ یہ امریکی ایئرفورس کا جہاز تھا لیکن حملہ آور نہیں تھا ۔
افغانستان میں ایک مسافر بردار جہازگرکر تباہ ہوگیا ہے، جہاز میں درجنوں افراد سوار تھے۔ یہ امریکی ایئرفورس کا جہاز تھا لیکن حملہ آور نہیں تھا ۔
اكسپرس نيوز کے مطابق امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ اس کی فضائیہ کے زیرِ استعمال بمبارڈیئر ای الیون اے نامی جہاز صوبہ غزنی کے مقام پر گر کر تباہ ہوا ہے۔ تاہم حادثے کی درست وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے اور اس ضمن میں تحقیقات جاری ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق اس جہاز کو کسی کی جانب سے نشانہ بنانے کے کوئی شواہد بھی نہیں ملے ہیں۔
کرنل سونی لیگیٹ نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ اس ضمن میں تحقیقات جاری ہیں اور اضافی معلومات اگر ملتے ہیں تو ان سے آگاہ کیا جائے گا۔