ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید کی آج ایک روزہ دورے پر پاکستان آمد
ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ آج ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔
پاکستان ریڈیو کے مطابق شیخ محمد بن زاید النہیان ابو ظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ آج ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔
پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ دورے کے دوران ولی عہد شیخ محمد بن زاید اور وزیر اعظم عمران خان کے درمیان خصوصی میٹنگ ہوگی اور پھر اس کے بعد وزیر اعظم کے زیر اہتمام ظہرانہ ( لنچ) کی ضیافت ہوگی۔
توقع ہے کہ ولی عہد اپنے دورے کے دوران دیگر اعلی سرکاری حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
ولی عہد کا یہ دورہ پاک - یو اے ای کے تعلقات کی مضبوطی کی عکاسی کرتا ہے۔ یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات مشرق وسطی میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور سرمایہ کاری کا اہم ذریعہ ہے۔
aXA6IDE4LjIxOS4xNzkuNjUg
ejasoft island