مخصوص اسمارٹ فون کے صارفین آئندہ سال واٹس ایپ سے ہوجائیں گے محروم
ایسے تمام صارفین جو ونڈوز فون چلانے کے شوقین ہیں خبردار ہوجائیں کیونکہ اب 31 دسمبر کے بعد سے ان کے موبائل فون پر واٹس ایپ کام نہیں کرے گا۔
ایسے تمام صارفین جو ونڈوز فون چلانے کے شوقین ہیں خبردار ہوجائیں کیونکہ اب 31 دسمبر کے بعد سے ان کے موبائل فون پر واٹس ایپ کام نہیں کرے گا۔
جيو نيوز کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے نے كہا ہے كہ اس وقت مائیکروسافٹ اسٹور پر واٹس ایپ موجود ہے تاہم 31 دسمبر کے بعد اسے وہاں سے ہٹا دیا جائے گا۔
اس حوالے سے واٹس ایپ نے ونڈوز فون کے صارفین کو ایک پیغام بھی ارسال کیا ہے جس میں انہیں متنبہ کیا گیا ہے کہ 31 دسمبر کے بعد اپنے وہ موبائل فون پر واٹس ایپ استعمال نہیں کر پائیں گے۔
علاوہ ازیں کچھ ایسے اینڈرائڈ فون کے صارفین جو اینڈرائڈ کا 2.3.7 ورژن یا اس سے پہلے والا ورژن استعمال کر رہے ہیں ان کے موبائل فون پر بھی آئندہ سال یکم فروری سے واٹس ایپ موجود نہیں ہوگا۔
اسی طرح ایپل کی بات کی جائے تو آئی فون کے ایسے صارفین جو آپریٹنگ سسٹم 8 یا اس سے پرانا ورژن استعمال کر رہے ہیں انہیں بھی یکم فروری سے واٹس ایپ کی سروس نہیں ملے گی۔