آئی ایم ایف کی تعمیراتی شعبے کے لئے حکومت کے پیکج کی حمایت
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے مزدور پیشہ افراد کے لئے حکومت کے تعمیراتی پیکج کی حمایت کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات، گاڑیوں، مشروبات اور تمباکو کے شعبے پر مناسب ٹیکس عائد کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے مزدور پیشہ افراد کے لئے حکومت کے تعمیراتی پیکج کی حمایت کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات، گاڑیوں، مشروبات اور تمباکو کے شعبے پر مناسب ٹیکس عائد کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔
یہ بات اسلام آباد میں آئی ایم ایف کی رہائشی نمائندے ٹریسا دابن سانچیز نے پائیدار ترقیاتی پالیسی انسٹی ٹیوٹ (ایس ڈی پی آئی) کے زیر اہتمام آن لائن پالیسی مکالمے کے دوران کہی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کو ٹیکس لگانے کے ساتھ اچھے ٹیکس اصولوں کے مطابق آگے بڑھنے کی ضرورت ہے جس کے لئے کبھی کبھی ٹیکس بیس میں اضافہ کرنا پڑتا ہے اور کبھی ٹیکس ریٹ میں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ کورونا وائرس کے سامنے آنے کے بعد سے پاکستان کی معیشت کی کارکردگی کافی حد تک تسلی بخش رہی ہے اور پاکستان مالی استحکام اور معاشی استحکام کے حصول کے لئے جس طرح سے مختلف پالیسیاں نافذ کررہا ہے آئی ایم ایف اس سے بہت خوش ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ آئی ایم ایف کورونا وائرس سے درپیش معاشرتی و اقتصادی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ملک کو اپنی مدد فراہم کرتا رہے گا اور حکام کے ساتھ مل کر کام کرے گا کہ کس طرح روڈ میپ تیار کیا جاسکے اور اسے اگلے سال کے بجٹ کا حصہ بنایا جاسکے۔
اس موقع پر انہوں نے آئی ایم ایف کے کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے ٹول کٹ کا بھی ذکر کیا ہے جس میں ریپڈ فنانس انسٹرومنٹ (آر ایف آئی) بھی شامل ہے جس کے تحت اس نے پاکستان کو ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کی مالی امداد کی منظوری دی تھی۔
aXA6IDMuMTQxLjI0LjEzNCA= ejasoft island