برطانیہ میں صدی کے سب سے بڑے طوفان نے مچائی تباہی
دہائی کے سب سے بڑے طوفان کیارہ نے برطانیہ میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے، شمالی برطانیہ میں 92 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی رہیں، یارکشائر کے مضافاتی علاقے زیر آب آ گئے، پانی لوگوں کے گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیاہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق برطانیہ میں کیارہ طوفان کے باعث کئی علاقے متاثر ہو گئے ہیں، محکمہ موسمیات نے مزید انتباہ جاری کردیا ہے، یارکشائر کے مضافاتی علاقے زیر آب آ گئے ہیں، پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہونے سے نظام زندگی مفلوج ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے 46 مزید وارننگز جاری کر دی گئیں ہیں ، طوفان تھمنے کے بعد 6 انچ تک برف پڑنے کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے، طوفان سے پروازیں، ٹرین اور پبلک ٹرانسپورٹ بری طرح متاثر ہیں، برطانوی میڈیا نے کیارہ کو صدی کا سب سے بڑا طوفان بتايا ہے، ہیتھرو ایئر پورٹ پر فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر ہو گیا ہے، برٹش ایئر ویز کے جہاز کو لینڈنگ کے فوراً بعد اڑان بھرنا پڑ گئی ہے۔
aXA6IDMuMTUuMjIuMTYzIA==
ejasoft island