پاکستان: قبائلی علاقوں میں 3500 اساتذہ کی بھرتی اپریل تک ہونی طے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں اساتذہ کی فراہمی کے منصوبے کے تحت600سے زائد اسکولوں میں 3500 سے زائد خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا عمل اپریل2020ء تک مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ اسکولوں میں تدریسی سرگرمیوں کا اجراء یقینی بنایا ج
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں اساتذہ کی فراہمی کے منصوبے کے تحت600سے زائد اسکولوں میں 3500 سے زائد خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا عمل اپریل2020ء تک مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ اسکولوں میں تدریسی سرگرمیوں کا اجراء یقینی بنایا جا سکے ۔
مشرق نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ نے بعض ترقیاتی اسکیموں پر عمل درآمد میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کیااور ہدایت دی ہے کہ ضم شدہ اضلاع کے شعبہ تعلیم میں تمام منصوبوں کا مکمل ایکشن پلان فراہم کیا جائے اور ٹائم لائن پر سنجیدگی سے عمل کیا جائے ۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ بھرتیوں کیلئے امتحانات کا انعقاد پشاور کی بجائے متعلقہ قبائلی اضلاع میں ہی یقینی بنایا جائے۔
مزید انہوں نے اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے آزاد مانیٹرنگ یونٹ کے ذریعے باقاعدگی سے ہنگامی دوروں کی ہدایت دی ہے ۔
aXA6IDMuMjEuMTI3LjY4IA== ejasoft island