سیاست
برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل
پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچیئن ٹرنر نے کہا ہے کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور سفری ہدایت نامے کی تبدیلی کے بعد یہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے
پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچیئن ٹرنر نے کہا ہے کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور سفری ہدایت نامے کی تبدیلی کے بعد یہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
نوائے وقت کے مطابق ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ برٹش ایئرویز کی پاکستان کے لئے بحالی قابل ذکر اقدام ہے۔
تجارت کے بارے میں انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پاکستان کے لئے سفری ہدایت نامے میں نرمی کے بعد تجارت میں تین ارب ڈالر کا مزید اضافہ ہوگا۔
aXA6IDMuMTMzLjE0Ni4yMzcg ejasoft island