برطانوی شہزادی بھی پاکستانی فالودے بڑی شوق سے کھایا
برطانوی جوڑے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے بریڈفورڈ میں واقع پاکستانی ریسٹورنٹ کا دورہ کیا، ریسٹورنٹ میں شاہی جوڑے نے عملے کی مدد سے خود فالودہ تیار کیا اور بڑے شوق سے کھایا، اس دوران اسٹاف انہیں مکمل معلومات فراہم کرتا رہا۔
برطانوی جوڑے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے بریڈفورڈ میں واقع پاکستانی ریسٹورنٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر وہاں موجود شہریوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور گلدستہ پیش کیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسٹورنٹ میں شاہی جوڑے نے عملے کی مدد سے خود فالودہ تیار کیا اور بڑے شوق سے کھایا، اس دوران اسٹاف انہیں مکمل معلومات فراہم کرتا رہا۔
ریسٹورنٹ میں شاہی جوڑے سے باکسر عامر خان نے ملاقات کی اور ان کی آمد کا شکریہ ادا کیا، شاہی جوڑے نے خوشگوار موڈ میں وہاں موجود لوگوں میں گھل مل گئیں جب کہ پاکستانی کچن کے اسٹاف سے ملاقات بھی کی۔
aXA6IDMuMTYuMjEyLjk5IA== ejasoft island