معروف شاعر محسن نقوی کو بچھڑے 24سال ہوگئے
زمانے کے کرب کو اشعار کی زبان دینے والے معروف شاعر محسن نقوی کو ہم سے بچھڑے 24سال ہوگئے۔
زمانے کے کرب کو اشعار کی زبان دینے والے معروف شاعر محسن نقوی کو ہم سے بچھڑے 24سال ہوگئے۔
اردو زبان کے قادر الکلام شاعر محسن نقوی 5مئی 1947کو محلہ سادات، ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئے تھے ،ان کا اصل نام سید غلام عباس نقوی تھا، لفظ محسن کو انہوں نے اپنی شاعری میں تخلض کے طور پر استعمال کیا پھر بعد ازاں اسی نام سے مشہور ہوئے۔
محسن نقوی نے اپنی زندگی میں 11کتابیں تحریر کیں جسمیں "بند قباء"، "عذاب دید"، "موج ادارک" اور "برگ صحراء" کو بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی ہے تاہم اہل بیت کے لیے جو کلام لکھا ہے اس سے ان کو ایک نئی پہنچان ملی ہے۔
محسن نقوی شاعری کے علاوہ ملکی سیاست میں بھی کافی سرگرم رہے،1994 میں حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا تھا۔
انہوں نے سماجی زیادتی، معاشرتی بے حسی اور عالم انسانیت کے امن کو ہمیشہ موضوع سخن بنایا، اردو ادب کا یہ روشن چراغ 15 جنوری 1996کو لاہور میں ہونے فائرنگ سے بجھ گیا۔
aXA6IDE4LjIyNC4zNy42OCA= ejasoft island