عراق میں امریکہ کے فضائی حملہ سے ایران نواز 15 جنگجو ہلاک
امریکی فورسز نے مغربی عراق میں فضائی حملہ کر کے 15 ایران نواز جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ امریکی حکام نے فضائی حملے میں کتائب حزب اللہ کے کئی جنگجوؤں کے زخمی ہونے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
امریکی فورسز نے مغربی عراق میں فضائی حملہ کر کے 15 ایران نواز جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ امریکی حکام نے فضائی حملے میں کتائب حزب اللہ کے کئی جنگجوؤں کے زخمی ہونے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق پینٹاگون حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی حملہ جنگجوؤں کی جانب سے عراقی فوجی اڈے پر راکٹ حملے کے جواب میں کیا گیاہے۔
امریکی وزرات دفاع کے مطابق کتائب حزب اللہ نے 30 راکٹ داغے تھے جن میں امریکی جاسوس ہلاک ہوا تھا۔
یہ بتادیں کہ امریکہ نے ایران نواز جنگجوؤں پر حملے کو کامیاب قرار دے دیا ہے۔ ساتھ ہی امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے یہ بھی کہاہے کہ ضرورت پڑی تو مزید کارروائی بھی کر سکتے ہیں۔
دوسری طرف امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ فضائی حملے امریکی فورسز کو درپیش خطرات کے جواب میں کیے گئے ہیں، ایران کی ایسی کارروائیاں قبول نہیں کریں گے جو امریکیوں کو خطرے میں ڈالیں۔