امریکہ کے عراق اور شام میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا پر فضائی حملے
امریکی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے عراق اور شام میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا پر فضائی حملے کیے ہیں، ان فضائی حملوں میں ان کے ٹھکانوں کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیاہے
امریکی فوج نے عراق اور شام میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا پر فضائی حملے کیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے عراق اور شام میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا پر فضائی حملے کیے ہیں، ان فضائی حملوں میں ان کے ٹھکانوں کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیاہے ۔
امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کے مطابق حزب اللہ کے اسلحہ ڈپو سمیت 5 ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے گئے، صدر ٹرمپ کو بھی کامیاب کارروائی سے متعلق جانکاری دی گئی ہے۔ ایران کے خلاف مزید اقدامات کا عندیہ دیتے ہوئے مارک ایسپر نے کہا کہ امریکہ ایران کے خلاف مزید کارروائیوں کے لئے بھی تیار ہے۔
امریکی دفاعی حکام کے مطابق فضائی حملوں میں ایئر فورس کے F-15 جیٹ فائٹرز نے حصہ لیاہے۔
aXA6IDE4LjIyMS41My4yMDkg ejasoft island