ایک ایسا اسمارٹ فون جو زلزلہ آنے سے پہلے آپ کو خبردار کر دے گا
موبائل فون بنانے والی ایک معروف کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ بہت جلد زلزلے کی پیشگی اطلاع دینے والا اسمارٹ فون متعارف کرایا جائے گا۔

نیوز اے آر وائی کے مطابق موبائل فون کمپنی کے ترجمان "شیاؤ زیہوچ" نے کہا ہے کہ کمپنی اب ایک ایسے موبائل فون کی تیاری میں لگی ہوئی ہے جس میں موسم سے متعلق فیچر کو شامل کیا جائے گا اور اس فیچر کا بنیادی مقصد زلزلہ آنے سے پہلے صارفین کو آگاہ کرنا ہوگا۔
ویوو کا آنے والا نیا اسمارٹ فون زلزلے سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان جگہوں کی نشاندہی بھی کرے گا جہاں زلزلہ آنے کے امکانات ہوں گے۔
ویوو کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ فیچر فی الحال تجرباتی مراحل میں ہے اور اس فون کے حوالے سے مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔